اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنوب لبنان کے شہر کونین کے رہائشی، ابو علی کی کنیت سے مشہور حاج حسین عصام شبلی، جو شہر قصیر کی آزادی کے لئے ہونے والی کاروائی میں حزب اللہ کی فورسز کے کمانڈر تھے، معدے کی بیماری کے نتیجے میں انتقال کرگئے ہیں۔

دریں اثناء بعض عرب ویب سائٹوں نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے یہ کمانڈر دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شام میں مارے گئے ہیں تاہم ان کہ یہ دعوی صحیح نہيں ہے۔ مرحوم ابو علی کا جنازہ پیر کے روز اٹھا اور حزب اللہ کے قائدین سمیت لبنانی حکام اور اعلی فوجی افسران ان کے جلوس جنازہ اور مجلس فاتحہ میں شریک ہوئے۔
..............
/*.*